مسجد جبل این ٹی پی سی میں صدر کمیٹی کیلئے آج انتخاب

گوداوری کھنی /20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راما گنڈم کے ایم ٹی پی سی علاقہ میں چار مساجد ہیں جن میں مسجد جیل روبرو سنڈے مارکٹ سب سے بڑی مسجد ہے ۔ اس کا افتتاح اگست 1983 میں مولانا حمیدالدین حسامی عاقل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس کی تعمیر بنیاد سے مکمل ہونے تک محمد سعید ا لدین حسامی مرحوم نے کرائی تھی اور 2008 تک 25 سال صدارت بھی کی تھی ۔ جب صرف ایک معتمد اور ایک خازن کو لیکر اس مسجد کا انتظام سنبھالا تھا ۔ ان کے انتقال کے بعد مقامی عوام نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ چھ سال کے بعد اکٹوبر 2014 میں یہ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ۔ اب اس مسجد میں پہلی بار انتخابی 21 نومبر آج بعد نماز جمعہ منعقد ہوں گے ۔ محمد ریاض الدین مالک تاج ٹینٹ ہاوز اور محمد عبدالخالق مالک ورکشاپ کے درمیان صدارتی مقابلہ ہے ۔ اس مسجد کے مصلیان مارکٹ علاقہ کرشنا نگر ، آٹو نگر ، اندرا نگر اور اناپورنا کالونی میں رہتے ہیں ۔ جمعہ کی مصلیوں کی تعداد 400 تک ہے ۔ دونوں امیدواروں نے بھی تمام مصلیوں سے انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔