’مسجد ا ے ہریالی‘ ریاستی سطح پر مثالی اقدام

ورنگل ۔ 10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماحول کو آلودگی سے پاک و صاف رکھنے کی ہم تمام پر ذمہ داری ہے ۔ اس ضمن میں شہر ورنگل کے پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے ریاستی سطح پر پہلی نوعیت کا کام کرتے ہوئے مقدس ماہ رمضان المبارک کو مدنظر رکتے ہوئے ’’ مسجد اے ہریالی‘‘ نام سے کمشنریٹ احاطہ کی مساجد میں شجرکاری پروگرام کا مسجد حضرت عبدالنبیشاہ ہنمکنڈہ میں درگاہ حضرت عبدالنبی شاہ متولی عمر علی شاہ کے ساتھ شجرکاری پروگرام کا ورنگل میں آغاز کیا ۔ اس موقع پر کمشنر جی سدھیر بابو نے کہا کہ آلودگی سے ماحول کو پاک رکھنے کیلئے شجرلگانا ضروری ہے ۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے کی ذمہ داری ہر فرد پر ہے ۔ رمضان جیسے مقدس ماہ میں ریاستی سطح پر پہلی نوعیت پروگرام ’’ مسجد اے ہریالی‘‘ نام سے ورنگل میں آغاز کیا گیا ہے ۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ احاطہ میں 270 مساجد آتے ہیں ۔ علاوہ اس کے درگاہوں ‘ عیدگاہیں بھی شامل ہیں ۔ ہر جمعہ کے دن مسلمانوں کی کثیرتعداد عبادت کیلئے آتی ہے ۔ مسلمان سبز رنگ کو چاہتے ہی ہیں ۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرے جھاڑ ان مقامات پر لگانے کیلئے ’’ مسجد اے ہریالی‘‘ نام سے مسجد میں شجرکاری پروگرام کا آغازکیا ہے ۔ اس سے مساجد کو آنے والوں کو تازہ آکسیجن ملتا ہے اور دھوپ کی تمازت سے بچایا جاسکتا ہے ۔ اس ضمن میں مساجد ‘ عیدگاہوں ‘کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے مقامی پولیس اسٹیشن کا عملہ ربط پیدا کرتے ہوئے اراضی کی نشاندہی کی جاری ہے ۔ مرحلہ وار سطح پر ورنگل شہر میں پولیس کمشنریٹ احاطہ میں آنے والے عبادت گاہوں میں شجرکاری پروگرام کو انجام دیا جائے گا ۔ پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے کہا کہ دوستانہ پولیس کے پروگرام بہترین ہے ۔ عوام اور پولیس کا درمیان اچھا ربط پیدا ہوگا ۔ اس موقع پر متولیا عمر علی شاہ ( درگاہ مسجد حضرت عبدالبنی شاہ ہنمکنڈہ ) ‘ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شوبھن کمار ‘ راویندر راؤ ‘ انسپکٹر سمپت راؤ ‘ ایس آئی سرینواس و دیگر موجود تھے ۔