مسجد ایوان شاہی صوبیداری کمیٹی برطرف

قاضی پیٹ۔/6جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد ایوان شاہی صوبیداری ہنمکنڈہ ورنگل کی کمیٹی کو پرنسپال سکریٹری جناب احمد الدین کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ تلنگانہ سلطان محی الدین نے ایک جی او جاری کرتے ہوئے برطرف کردیا۔ ضلع کلکٹر ورنگل اور ڈی آر ڈی مقامی تحصیلدار کو فیکس کیا گیا۔ ضلع کلکٹر آفس کے روبرو قدیم مسجد ایوان شاہی کے احاطہ میں غریب افراد کو تجارت کیلئے 23ملگیاں کرائے پر دیئے گئے تاہم ان کرائے کے ملگیوں میں کئی تجارت پیشہ افراد سب لیز پر دیتے ہوئے دھاندلیاں کیں۔ چنانچہ ان ملگیوں اور کمیٹی کی تحقیقات کیلئے سال31مارچ 2014 کو وقف بورڈ آفیسر وحید خان اپنی ایک ٹیم اور مقامی انسپکٹر کے ساتھ ملگیوں کی تحقیقات کرنا شروع کیا ۔ یہاں جملہ 23ملگیوں میں سے چند کرائے کے ملگیوں کو سب لیز پر حوالہ کئے گئے تھے۔ شاپ نمبر 1ٹینٹ محمد ربانی نے سب لیز پر ایک نامعلوم شخص کو دیا۔ شاپ نمبر 2 سید نیاز احمد نے سب لیز ایک کیرالا کے شخص کے نام پر کیا۔ شاپ نمبر 3سید معراج احمد جو زیراکس سنٹر کے نام پر ایک غیر مسلم کے نام پر لیز کو دیا۔

اس طرح کئی ایسے ملگیاں جو غیر متعلقہ افراد کے نام پر سب لیز پر دیگر افراد کے نام پر دیئے جانے پر تحقیقاتی ٹیم نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے مالکین بالخصوص صدر وقف کمیٹی ایم اے باری کے خلاف کارروائی کیلئے احکام جاری کردیئے۔ تاہم اسپیشل آفیسر کے تبادلہ کے بعد اس فائل کو نظرانداز کردیا گیا۔ تاہم مقامی سابق اکسائیز سپرنٹنڈنٹ جناب محمد مقصود احمد نے دوبارہ تحقیقاتی ٹیم سے ربط پیدا کرتے ہوئے کافی جدوجہد کی اور بعد ازاں فائل کو پرنسپال سکریٹری کے روبرو پیش کیا چنانچہ جناب احمد ندیم نے حرکت میں آتے ہوئے ملگیوں کی دھاندلیاں مسجد کمیٹی کے نام سے غیر قانونی طور پر رقم لوٹنے والے کمیٹی کے صدر کو برطرف کرنے کیلئے سی ای او کو کارروائی کرنے کیلئے احکام جاری کئے۔ سابق کمیٹی کو اس ماہ کی 5تاریخ کو رینول کی آخری تاریخ مقرر کی۔ تاہم 31ڈسمبر کو ہی اس کمیٹی کو برطرف کرنے کیلئے جی او جاری کردیا گیا۔ جس کا انکشاف مقامی ڈی آر او نے اخباری نمائندوں کے روبرو جی او پیش کرتے ہوئے کیا۔کمیٹی کو برطرف کرتے ہوئے مقامی انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ فوری اس کمیٹی سے جائزہحاصل کرتے ہوئے ملگیوں کو وقف بورڈ کی تحویل میں لیا جائے۔ سابق کمیٹی کے خلاف مزید کارروائی کا روشن امکان ہے۔