مسجد الحرام میںایک اور شخص کی چھلانگ لگا کر خود کشی

مکہ۔17جون ( سیاست ڈاٹ کام )مسجد الحرام میں ایک ہفتہ کے دوران خود کشی کا دوسرا واقعہ، ایک اور شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے گزشتہ روز صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ مسجد الحرام میں ایک ہفتہ کے اندر خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک فرانسیسی شخص نے مسجدالحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جبکہ اب ایک اور شخص نے مسجد الحرام میں خود کشی کر لی ہے۔