مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں تازہ جھڑپیں

یہودی تہوار سکوٹ کے آغاز سے قبل مسجد کی حفاظت کیلئے فلسطینیوں کی تیاریاں

یروشلم ۔28ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں میں آج یروشلم کے دھماکوصورتحال والے مقام مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں تازہ جھڑپیں ہوگئیں ۔ اندیشہ ہے کہ آئندہ ہفتہ میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی جب کہ یہودیوں کا تہوار سکوٹ شروع ہونے والا ہے ۔ مسلمان مسجد اقصیٰ کو تیسرا مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں ‘ جب کہ یہودی بھی اس کا مساوی احترام کرتے اور اسے ٹمپل ماؤنٹ کہتے ہیں ۔ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے دورہ کی اجازت ہے تاہم کشیدگی کے اندیشوں کے تحت انہیں یہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ کل کی جھڑپوں میں فلسطینی احتجاجی مظاہرین نے مسجد کا دفاع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ‘ کیونکہ یہودیوں کا تہوار آٹھ روزہ سکوٹ عنقریب شروع ہونے والا ہے ۔ مسجد کے احاطہ میں پتھروں کا ذخیرہ کیا جارہا ہے اور فلسطینی یہیں پر شب گذاری کا پروگرام بنارہے ہیں ۔ نوجوان نقاب پوش فلسطینی پولیس اور سرحدی پولیس فورس پر سنگباری اور پٹاخوں سے حملے کررہے ہیں ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے انسداد فسادات آلے استعمال کئے ہیں ۔ اتوار کی شام مسجد اقصیٰ میں امن بحال ہوگیا جب کہ صبح پولیس اور احتجاجی فلسطنیوں میں جھڑپیں ہوئیں تھیں جس کے بعد بیشتر ملازمین پولیس مسجد سے باہر چلے گئے ۔ اخباری نمائندوں کے بموجب اتوار کے دن یہودیوں کا مسجد میں داخلہ بند کردیا گیا تھا اور عیدالاضحی کی نماز کیلئے مصلیوں کی بلالحاظ عمر داخلے کی اجازت دی گئی تھی لیکن سکوٹ کے آغاز کے پیش نظر 50سال سے کم عمر افراد کے مسجد میں داخلے پر دوبارہ امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں کئی یہودی تہوار مقرر تھے جس کی وجہ سے یہودیوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا تھا اور بار بار جھڑپیں ہورہی تھیں ۔