یروشلم 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اسرائیل نے آج کئی اقدامات کئے جن میں مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کے داخلہ پر امتناع بھی شامل ہے تاکہ لامحدود تعداد میں مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی جاسکے۔ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے کہاکہ مسلم مصلیوں کی تعداد پر کوئی تحدید عائد نہیں کی گئی ہے۔ مسجد اقصیٰ یہودیوں اور مسلمانوں کے لئے مساوی طور پر مقدس مقام ہے۔ مسلمان اِسے بیت المقدس قرار دیتے ہیں جہاں سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم آسمانوں کی سیرپر تشریف لے گئے تھے۔ جبکہ یہودی اِسے ہیکل سلیمانی کے کھنڈر پر تعمیر عبادت گاہ قرار دیتے ہیں اور اِسے ’’ٹمپل ماؤنٹ‘‘ کہتے ہیں۔