یلاریڈی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی میں خدمات انجام دے رہے مختلف وی آر او مستقر پر موجود نہ رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر روز VRO کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ عہدیدار کو متعلقہ مواضعات میں ہی مقیم رہنے سرکار کے احکام ہیں لیکن کی اس پرواہ نہیں کی جارہی ہے۔ VRO کاماریڈی میں قیام کرتے ہوئے کبھی کبھی مواضعات کو آیا جایا کرتے ہیں۔ کئی قسم کے خاص کاموں کیلئے جب VRO کی ضرورت پڑتی ہے تو ان کے عدم دستیاب رہنے پر عوام برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض لوگوں کا الزام ہے کہ ایک کام کیلئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ متعلقہ اعلیٰ عہدیدار اس طرف توجہ مبذول کرکے فوری VRO’s کو مستقروں پر ہی رہنے کے اقدامات کرنے منڈل کے عوام مطالبہ کررہے ہیں۔