مستقبل میں ٹسٹ اور ونڈے سیریز علحدہ ہوں گی : سی اے

پرتھ ۔ 25 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جس نے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے دورہ کا آغاز کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے سیریز کھیلی ہے تاہم یہ آخری مرتبہ کھیلی جانے والی مشترکہ ونڈے اور ٹسٹ سیریز ہے کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیاہے کہ مستقبل میں ونڈے اور ٹسٹ سیریز علحدہ طورپر منعقد کی جائیں گی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایکزیکٹیو جیمس سدرلینڈ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان یہ معاہدہ طئے پایا ہے کہ ہندوستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر یا تو پہلے سہ رخی ونڈے سیریز میں شرکت کرے گی یا پھر میزبان ٹیم کے خلاف مکمل ٹسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے گی ۔ آئی سی سی کے حالیہ تبدیل شدہ قواعد کے مطابق یہ ممکن ہوسکا ہے کیونکہ آئی سی سی نے باہمی سیریز کھیلنے والے ممالک کو یہ اجازت دے رکھی ہے کہ وہ سیریز اپنی سہولت کے اعتبار سے منعقد کریں ۔