میرپور ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی بیٹنگ کو تہس نہس کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوان بولر مستفیض الرحمن نے کہا کہ انکے آئیڈیل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ہیں اور وہ انکی طرح ہی بولنگ کرنے کو پسند کرتے ہیں۔مستفیض کے اس بیان پر متنازعہ پاکسانی بولر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے وہ اسے ایک اعزاز مانتے ہیں کہ کوئی انکی طرح بولر بننا چاہتاہے۔دریں اثناء مستفیض نے کہا کہ وہ محمد عامر کی طرح بولنگ کرنا چاہتے ہیں جبکہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملہ پر وہ توجہ نہیں دیتے۔