ڈھاکہ ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو بہترین اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا مقابلہ آل راؤنڈر محمود اللہ اور سومیا سرکار سے تھا جو اپنی کارکردگی سے ایوارڈ جیوری کو متاثر نہ کرسکے۔ بنگلہ دیش اسپورٹس پریس اسوسی ایشن کی ایوارڈز تقریب کے دوران رائزنگ ایتھلیٹ ایوارڈ سرور زمان کے نام رہا جبکہ محمود اللہ نے سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ وصول کیا جبکہ غلام جیلانی نے بہترین کوچ کا ایوارڈ جیتا۔
امین الحق مونی کو کھیل کی اعلیٰ خدمات پر خصوصی ایوارڈ کا مستحق سمجھا گیا۔