میرپور۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے بولر مستفیض الرحمن نے ہندوستان کے خلاف متواتر 2 ونڈے میچوں میں 5، 5 وکٹس حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور وہ تاریخ کے دوسرے بولر بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے دو ونڈے میچس میں اس طرح 5، 5 وکٹس حاصل کئے ہیں۔ زمبابوے کے برین ویٹوری کو اعزاز حاصل ہے۔ مستفیض الرحمن کا یہ کارنامہ اس لئے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ انہوں نے ہندوستانی بیٹسمین کو اپنا نشانہ بنایا۔ ہندوستانی ٹیم کو ذیلی براعظم میں بہترین ٹیم تصور کیا جاتا ہے اور مستفیض الرحمن نے سریش رائنا، روہت شرما، ایم ایس دھونی جیسے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔