حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ میں واقع ہندوستان کیبل لمیٹیڈ (ایچ سی ایل) نے ایک مستری کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 سالہ چنیا ساکن نہرو نگر کشائی گوڑہ کی نعش آج صبح وہاں کے گودام میں دستیاب ہوئی۔ مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ایک ٹیم وہاں پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا جس میں چنیا کے سر پر گہرا زخم پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفی میستری ایچ سی ایل گودام کا ٹین شیڈ عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ اچانک گر پڑا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا جبکہ آج گودام میں وہاں ملازمین داخل ہونے پر اس واقعہ کا پتہ چلا۔ باور کیا جاتا ہیکہ متوفی میستری وہاں پر سرقہ کی غرض سے آیا تھا لیکن پولیس نے اس بات کی توثیق کرنے سے انکار کردیا۔