مستحق خواتین کو حصول وظائف میں دشواری

آرمور ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے بیڑی مزدوروں کو دیئے جانے والے پنشن سے کئی مستحق خواتین دور ، تفصیلات کے بموجب حکومت کی جانب انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق بیڑی مزدور خواتین کو فی کس ایک ہزار روپئے وظیفہ دیا جارہا ہے لیکن اس میں کئی خواتین ایسے ہیں جو مستحق ہیں ۔ پنشن کیلئے کئی دنوں سے درخواست دیتے آرہے ہیں لیکن انہیں بیڑی وظیفوںسے دور رکھا جارہا ہے ۔ مستحق خواتین کا کہنا ہے کہ ان وظیفوں میں چند غیر مستحق خواتین کو بھی وظیفہ دیا جارہا ہے لیکن ہمیں اس سے دور رکھا گیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوراً انہیں وظیفہ دیا جائے ۔