مستحق افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کا تیقن

کورٹلہ کے مختلف وارڈز میں رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤکا دورہ اور عوام سے بات چیت
کورٹلہ۔/4جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو رُکن اسمبلی کورٹلہ نے بتاریخ 2جنوری بروز منگل وارڈ نمبر 23،22،15 کا جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ ہمراہ کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے جانکاری حاصل کی۔اِن وارڈوں کی خواتین نے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو نے پینے کے پانی کی شدید قلت ہونے کی شکایت کی ۔ایم ایل اے نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں کو پینے کے پانی کے فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اِن وارڈوں میں سی سی روڈ موریوں کا جائزہ لیا۔ خستہ حال موریوں کی فوری مرمت کروانے کی مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدایداروں کو ہدایت دی۔ کئی خواتین نے رکن اسمبلی کورٹلہ سے کہا کہ کئی سال سے کرایہ کے مکان میں رہے رہی ہیں اور غربت کے سبب مکان کا کرایہ ادا کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہورہی ہیں ۔جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے خواتین کو مستحق افراد کو ڈبل بیڈ روم اسکیمات میں مکانات فراہم کئے جانے کا تیقن دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ساڑھے تین سالہ دوراقتدار میں ہر گھر میں ایک پنشن( وظیفہ) خواتین کی فلاح وبہبودی کے لئے اسرااسکیم کے تحت وظیفہ دیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے دو مونسپلٹیوں میں منظور شدہ 100 کروڑ فنڈ سے مرحلہ واری طور پر تمام مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا بعد ازاں اِ ن وارڈوں میں یواجنا سنگم کے قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب ودیا ساگر رائو کو تہنیت پیش کی گئی ۔اِ س تقریب میں جناب سنگی ریڈی نارائن ریڈی ،چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی صدر ٹی آر ایس انّم انیل کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد عبدالوہاب ،جناب محمد انور ،جناب یاٹم کروناکر ،جناب بھٹو سنیل ،ٹی آر ایس قائدین ،جناب پشپلا پربھا کر جناب چنتا کندی رامو،سابق کونسلر سید انور جنا ب سید فہیم الدین کو آپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے علاوہ اور مجلس بلدیہ ،ریونیو اور ٹرانسکو کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر نے مجلس بلدیہ کے زیر اہتمام منعقد سوچھ سروے یکشن ریالی کا آغاز کیا ۔
٭٭ کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے محلہ حیدرگوڑہ کورٹلہ میں ادارہ روز نامہ سیاست کے زیر اہتمام چلائے جارہے مفت ٹیلرینگ سنٹر کا معائنہ کیا۔جناب محمد عبدالمصور نگران کار سیاست ٹیلرینگ سنٹر محلہ حید رگوڑہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ، ودیا ساگر رائو نے خواتین کو خود مکتفی بنانے کے لئے ادارہ روز نامہ سیاست کی جانب سے کورٹلہ میں ٹیلرینگ سنٹر کے قیام پر آرگنائزر کو مبارک باد دی، اُنہوں نے اِس ٹیلرینگ کوچنگ سنٹر کو اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون دینے کا تیقن دیا۔اِس موقع پر رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہمراہ جناب محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کمشنر مجلس بلدیہ شریمتی وانی ریڈ ی ،سابق کونسلر جناب سید انور ،جناب محمد محسن انچارج ٹی آر ایس پارٹی وارڈ نمبر 22 جناب محمد شکیل صدر نیوحید رگوڑہ یوتھ ،جناب محمد عبدالرشید موجود تھے۔