مستحقین کو فائدہ پہونچانے حکومت کا نصب العین

ونپرتی یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر ونپرتی منڈل کے موضع راجہ پیٹ میں حکومت کی جانب سے منظور ہوئے دیپم پتھکم کے تحت 100 سلینڈروں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پلاننگ کمیشن کے نائب صدر نرنجن ریڈی نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سلنڈرس کی تقسیم کی ۔ اس سے قبل نرنجن ریڈی عوام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گیس کا استعمال کرنے سے دو فائدہ ہے ایک وقت کی بچت دوسرا جنگلات کی حفاظت ہوتی ہے جوکہ اس وقت جھاڑوں کی حفاظت زمین پر زندگی بھر کرنے کیلئے انسان کو بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں عقلمند اور سیاست دان لیڈر بہت ہیں اور آتے ہی رہیں گے ۔ لیکن عقل کے ساتھ ساتھ غربت کا خیال کرنا اور غریب عوام کے ساتھ محبت کا سلوک کرنے والے بہت کم ہے ۔ انہی میں سے ایک کے سی آر ہیں ہمیشہ کے سی آر غریبوں سے محبت کرتے اور ان کی زندگی میں مفلسی کو دور کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔ 25 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے بہت جلد واٹر گریڈ اسکیم کی آغاز کی جائے گی ۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کو سراب کرنے کا ذمہ داری اٹھائی ۔ پالمور یتوپونٹلہ پتھکم کے ذریعہ محبوب نگر ضلع کے 16 لاکھ ایکر زمین کو سیراب کرکے کاشت کاری کے قابل بنایا جائے گا اور انہوں نے بتایا کہ بہترین حکومت تب ہی ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس کی کارکردگی بہتر ہو اور ٹی آر ایس حکومت کا مقصد یہ ہے کہ مستحقین تک ہماری جاری کردہ اسکیمات پہونچایا جائے اور یہی ٹی آر ایس حکومت کا مقصد ہے ۔ اس پروگرام میں سابق چیرمین بی لکشمیاں گٹویا دو کونسلر واکٹی سریدھر کونسلر رگھوویرا ریڈی سمپت کمار ریڈی ، محمد شکیل ، محمد ارشد ، محمد غفار ، غلام قادر ، محمد شعیب اور دیگر نے شرکت کی ۔