نونامزد گرام پنچایت اسپیشل آفیسر کے تربیتی اجلاس سے رکن ا سمبلی کا خطاب
کاماریڈی :9؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی کاماریڈی گمپاگوردھن نے آج نو نامزد گرام پنچایت اسپیشل آفیسر کے تربیتی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نو نامزد اسپیشل آفیسر گرام پنچایت سکریٹریز دیہاتوں میں صفائی، سرسبز و شاداب انجام دہی کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت اسپیشل آفیسر اور سکریٹریز کیلئے پنچایت راج قوانین سے واقف کرانے کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے۔ نئے قانون کے مطابق ڈیویژن سطح پر انجام دئیے جانے والے فلاحی کام کے متعلق جواب دہی کو ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔ مستحق افراد کو مستفید کرانے کیلئے اقدامات کریں دیہاتوں میں مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کے اشتراک سے کاموں کو انجام دیں۔ دیہی نظم و نسق سنہرے تلنگانہ کے قیام کا ایک حصہ ہے ۔ لہذا اس بات کو واقفیت حاصل کرتے ہوئے دیہی ترقی کیلئے اقدامات کریں اس موقع پر رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے نے اپنی تقریر میں کہا کہ دیہی سطح پر حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی انجام دیہی عہدیداروں کی جانب سے کی جاتی ہے عہدیداروں کی دلچسپی سے ہی یہ کام تکمیل ہوتے ہیں۔ دیہی سطح پر مسائل کے حل کیلئے اور گرام پنچایت سکریٹری اور اسپیشل آفیسر پنچایت راج کے نئے قواعد کے متعلق پروگراموں کو انجام دیں تو بہتر ہوگا۔ مستحق افراد کو فلاحی کاموں سے مستفید کرانے کی ذمہ داری عہدیداروں پر عائد ہے، لہذا اس بارے میں غور کرتے ہوئے کام کرین تو بہتر ہوگا۔ اجلاس میں ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم کے مجیب الدین، گوپی گوڑو دیگر بھی موجود تھے۔