اجزاء : گوشت، آدھا کلو لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے، پیاز ایک عدد، دہی آدھا کپ۔ پپیتا پیسٹ دو چائے کے چمچے، جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچہ، لونگیں چار عدد، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، سیاہ مرچیں 10عدد، بڑی الائچی ایک عدد، ثابت دھنیا، ایک کھانے کا چمچہ، سفید زیرہ، آدھا کھانے کا چمچہ۔ دارچینی ایک انچ ٹکڑا، سونٹھ ایک چائے کا چمچہ، سرخ مرچ ثابت چار عدد، کباب چینی آدھا چائے کا چمچہ۔ تیل آدھی پیالی۔
ترکیب :گوشت کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں اور کانٹے سے اچھی طرح گودھ لیں۔ ثابت دھنیا اور سفید زیرہ بھون کر پیس لیں۔ اس کے بعد جائفل جاوتری، لونگیں، سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، کالا زیرہ، دارچینی ، سونف، سرخ مرچیں اور کباب چینی کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ گوشت کو کسی بڑے پیالے میں نکال کر اس میں پسے ہوئے تمام مسالے ، ادرک لہسن پیسٹ اور پپیتا پیسٹ ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ اس کے بعد میری نیٹ کئے ہوئے تکے ڈال کر بھونیں۔ دہی شامل کرکے مزید بھونیں اور اُبال آجانے پر ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کریں۔ مزیدار مسالے دار تکے تیار ہوجائیں گے۔ نان یا چپاتی کے ساتھ نوش کریں۔