مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

پانچ افراد بشمول آرگنائزر گرفتار، رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /23 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ گری کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناچارم پوسٹ آفس سے متصل ایک عمارت میں ایسنس اسپا اور سیلون چلایا جارہا تھا جہاں پر لڑکیوں کی جانب سے مساج کا کاروبار چلایا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے مذکورہ مساج سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے آرگنائزر 32 سالہ ٹی سری رام ، 21 سالہ بی راجیش اور 3 گاہک ناگیشور ، سنتوش اور دیگر کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کاروبار میں استحصال کا شکار تین لڑکیوں کو وہاں سے بچالیا گیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے اس کارروائی کے دوران 7 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔