مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ گری کے ٹھکانے پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) مساج سنٹر کی آڑ میں چلائے جارہے قحبہ گیری کے ٹھکانے کو ملکاجگیری ایس او ٹی پولیس نے بے نقاب کردیا اور 3 افراد بشمول ایک 60 سالہ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سنہا پوری کالونی میں دھاوا کیا ۔ پولیس کی اس کارروائی میں عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن آزاد کی بیوی تھی مفرور بتائی گئی ہے ۔ ایس او ٹی نے اس کیس میں 21 سالہ پون کمار ساکن مشیرآباد مساج بوائے اور 24 سالہ سونیا ساکن نریڈمیڈ مساج گرل کے علاوہ 60 سالہ ناگی ریڈی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12620 نقد رقم 5 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔