مساجد کیلئے سرکاری امداد کی عدم فراہمی

کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ کے رویہ پر انتظامی کمیٹیوں کا اظہار تشویش
نارائن پیٹ 3مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے مساجد کی آہک پاشی و داغ دوزی کیلئے گذشتہ ماہ رمضان میں امداد جاری کی گئی لیکن نارائن پیٹ کی 13 مساجد کو منظورہ رقومات کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے مساجد کمیٹیوں کو تاحال حاصل نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ضلع محبوب نگر کے مختلف مقامات کے مساجد کیلئے ایک ساتھ بذریہ چیک یہ رقومات متعلقہ گرام پنچایتوں اور بلدیات کے عہدیداروں کو روانہ کی گئیں تھیں لیکن نارائن پیٹ کے بلدی عہدیداروں نے ان امدادی چیکوں کو کہیں پھینک دیا ہے جو تاحال نہیں مل پائے اس سلسلے میں ضلع کلکٹر سے ملاقات اور نمائندگی پر محکمہ اقلیتی بہبود نے دوبارہ رقومات کے چیکوں کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر بلدیہ سے دریافت کیا گیا لیکن انہو ںنے چیکوں کی ابھی تک عدم وصولی کی اطلاع دی ہے۔ بہر حال گذشتہ رمضان میں جاری رقومات دوبارہ رمضان کی آمد تک کم از کم وصول ہوگی نہیں ۔ مساجد کمیٹیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہو ںنے ضلع کلکٹر محبوب نگر محترمہ سری دیوی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے مساجد کے لئے منظوری امدادی رقومات کی اجرائی کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کریں ورنہ منظورہ رقومات کے مالی سال 2015-2014 کے اختتام تک ساخت ہوجانے کے امکانات ہیں۔