مساجد کو آباد رکھنا اہل محلہ کا فریضہ

میدک /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے محلہ رشید کالونی میں واقع مسجد رشید کی جدید تعمیر عمل میں آئی ۔ جس کا افتتاح ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم و سرپرستی صفاء بیت المال شاخ میدک مولانا محمد جاوید علی حسامی نے کیا ۔ مولانا نے یہاں نماز عشاء کیلئے امامت کی ۔ انہوں نے افتتاح مسجد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ایسی جگہ رہے جہاں اللہ تعالی کے رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ۔ انہوں نے فرمایاکہ تمام جگہوں میں اللہ تعالی کا سب سے پسندیدہ مقام مساجد ہیں ۔ مساجد کو آباد رکھنا محلہ والوں کا فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اذان کی آواز کے ساتھ ہی اپنے اپنے گھروں سے نکل کر مسجد کا رخ کریں ۔ مساجد کو رمضان المبارک کی طرح بعد رمضان میں بھی آباد رکھیں ۔ مولانا جاوید علی حسامی نے کہا کہ بہترین کلام اللہ تعالی کی کتاب ہے ۔ اسی طرح بہترین سیرت ( محمد ﷺ) کی سیرت ہے اور سب سے اچھی جگہ مساجد ہیں ۔ انہوں نے فرمایا کہ نمازوں کی پابندی ۔ سخاوت پر قائم رہنا ۔ لوگوں کی خوشیوں و مرمتوں پر خوش رہنا جنت کا ذریعہ ہے ۔ صدر مسجد کمیٹی جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ نے مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخیر حضرات سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں عہدیداران کمیٹی مسرز سید ہاشم ، افسر بھائی ، محمد فاروق کے علاوہ مسرز محمد عارف حسینی ، قادر بھائی ، مولوی مقبول ارکلہ ، محمد حفیظ الدین ، ایم اے معید ماجد ، خورشید احمد ، حافظ سید خلیل امام و خطیب مسجد ہذا ، مفتی محمد صابر قاسمی ، مولانا محمد شعیب ، حافظ لطیف حسین کے علاوہ اہلیان محلہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔