حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) مسابقتی امتحان میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے مشتبہ انداز میں خودسوزی کرلی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 25 سالہ نیتو داس جو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی طالبہ تھی اڑیسہ کے ساکن شخص سورنجن داس کی بیٹی تھی ۔ اس طالبہ نے سی ایس آئی آر میں نیٹ کے دو مرتبہ امتحانات دئے تھے اور اس مسابقتی امتحان میں مسلسل ناکامی سے یہ لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جو مشتبہ انداز میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔