حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) نریڈمیڈ کے علاقہ میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرتے ہوئے خودکشی کرلی جو حالیہ مسابقتی امتحانات میں ناکام ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ 18 سالہ ساحل جو نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن مہرالدین کا بیٹا تھا، آج اس نوجوان طالب علم نے والد کی سرویس ریوالور کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ اس لڑکے کا والد سابق فوجی بتایا گیا ہے۔ مسابقتی امتحانات میں مسلسل ناکامی کے سبب ساحل دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔