مسائل کی یکسوئی ہی پلے وکاسم پروگرام کا نصب العین

کوڑنگل 27 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع نندی گاؤں کلاں میں پلّے وکاسم پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مسٹر سوریہ نارائنا اسپیشل آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دیہی مقامات پر رونما ہونے والے عوامی مسائل کی یکسوئی ہی پلّے وکاسم پروگرام کا نصب العین ہے۔ ایم پی ڈی او نرسنگ راؤ، ایم ای او وینکٹ راما ریڈی کے بشمول محکمہ، آئی سی ڈی ایس، ای جی ایس، پنچایت راج و محکمہ برقی کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر مذکورہ موضع کا دورہ کرتے ہوئے مدارس و آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا۔طلباء اور کمسن بچوں کو زچاؤں و حاملہ خواتین کو متوازن غذا فراہم کی جائے۔ ضامن روزگار اسکیم اور اے این ایم ایس کی طبی خدمات کا کا جائزہ لیا گیا۔