مسائل کی عدم یکسوئی پر عوام کا اظہار برہمی

کوڑنگل۔ /21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پلے وکاسم پروگرام کے تحت کوڑنگل منڈل میں ردرارم مقام پر مقامی افراد نے بیشتر حل طلب مسائل کو عہدہ داران کے علم میں لایا۔آبادی میں پینے کے پانی کی قلت، برقی وولٹیج ، ضلع پریشد ہائی اسکول، مڈ ڈے میلس پروگرام میں بے قاعدگی پر طلباء واساتذہ نے روشناس کروایا۔ دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں متوازن غذا کی عدم سربراہی سے طلباء کی حاضری کا فیصد گھٹ جانے کی بات کہی گئی۔ مستحقین کو راشن کارڈز کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیاگیا۔ عہدیداران نے تمام مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ مزدوروں کو یومیہ اجر ت کی باقاعدہ ادائیگی کیلئے ای جی ایس اسٹاف کو متوجہ کیا گیا۔ اس پروگرا م میں ڈی آر ڈی ااے پی ڈی چندر شیکھر ریڈی، اسپیشل آفیسر سوریا نارائنا راجو، ایم پی ڈی او نرسنگ راؤ، ایم ای او وینکٹ راما ریڈی، اے او اگریکلچر بالاجی پرساد، آر ڈبلیو ایس اے ای وغیرہ نے حصہ لیا۔