احمدآباد 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر کے بارے میں تنازعات کے دوران حکومت پر بی جے پی نے الزام عائد کیاکہ وہ علیحدگی پسندوں کی حامی ہے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قومی مفاد کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جموں و کشمیر میں صرف اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا۔ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوسکے تو بی جے پی مخلوط حکومت سے سبکدوش ہوجائے گی۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کارکنوں کو عوام سے ربط پیدا کرکے یہ پیغام دینا چاہئے کہ پارٹی قومی مفاد کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بی جے پی کے ترجمان ہرشد پٹیل نے گجرات میں اِس کا انکشاف کیا۔