بھوپال 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر جاری تنازعہ کے درمیان وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ قانون سازی کی واحد راستہ ہے کہ اس سے نمٹا جاسکے اور قانون انسداد تبدیلی مذہب کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں سے تائید و حمایت چاہی۔ انہوں نے کہا ، ’’ہم نے پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک قانون انسداد تبدیلی مذہب منظور نہیں کیا جاتا ، مذہبی تبدیلیاں جاری رہیں گی۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوجائیں تا کہ ہم تبدیلی مذہب کے خلاف کوئی قانون منظور کرسکیں۔ تمام کا اتفاق رائے ناگزیر ہے‘‘۔