مزید4 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ /30 اگست (سیاست نیوز) حکومت نے مزید چار آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے جبکہ 4 نان کیڈر سپرنٹنڈنٹ پولیس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ۔ شریمتی بی سومتی ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع جوگلامبا گدوال کا تبادلہ کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع محبوب نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر پرکاش ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی پی شمس آبادپی وی پدماجہ کا تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر کملیشور شینیگیوار سپرنٹنڈنٹ پولیس کمرم بھیم آصف آباد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مقرر کیا گیا ۔ دو نان کیڈر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے بھی تبادلے عمل میں آئے ۔ ایم ملاریڈی ڈپٹی کمشنر پولیس جنگاؤں ورنگل کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ پولیس کمرم بھیم آصف آباد ضلع مقرر کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی مسٹر کے پی لکشمی نائک کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع جوگلامبا گدوال مقرر کیا گیا ہے ۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج عنبرپیٹ بی سرینواس ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی سی پی جنگاؤں ورنگل مقرر کیا گیاہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس محبوب نگر بی انورادھا کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی سی پی ورنگل (ایسٹ) مقرر کیا گیا ہے۔