حیدرآباد 7۔جنوری (سیاست نیوز ) مزید جہیز کیلئے مبینہ ہراسانی پر شہر حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ اس کی شناخت بھارگوی کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس نے راجیو نگر میں واقع مکان میں سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بھارگوی کی شادی 8 ماہ پہلے مچھلی پٹنم کے نریندر سے ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت اس کے والدین نے 25 لاکھ روپئے ‘ 20 تولے سونا اور ایک فلیٹ جہیز میں دیا تھا ۔ تاہم نریندر مزیدجہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا ۔ اس کے بعد نریندر کو بھارگوی کے والدین نے پانچ لاکھ روپئے دیئے لیکن وہ مزید پانچ لاکھ کا مطالبہ کررہا تھا ۔ نریندر کے کہنے پر بھارگوی نے ایک ماہ پہلے سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی ۔