مزیدار برگر

اجزاء : قیمہ ایک کلو ، گاجر دو عدد (چھیل کر کدوکش کرلیں) ۔ پیاز، ایک عدد (باریک کتری ہوئی)۔ ہرادھنیا ( باریک کترا ہوا) آدھی پیالی۔ ڈبل روٹی کے سلائس، دو عدد۔ دودھ، چار کھانے کے چمچے، انڈے، دو عدد ۔ دو رسٹرسوس تین کھانے کے چمچے، اولیو آئیل، چار چائے کے چمچے۔ لال مرچ پاوڈر، دو چائے کے چمچے۔ پسا ہوا زیرہ ، ایک چائے کا چمچہ۔ برگر کے بن،آٹھ عدد ۔ مایونیز یا اپنی پسند کی کوئی اور سوس، حسب ضرورت ۔ سلاد کے پتے، ٹماٹر کے قتلے، حسب ضرورت۔
ترکیب: ایک بڑے پیالے میں قیمہ ،گاجر ،ہرا دھنیا ، نمک ، لال مرچ پیاز ڈبل روٹی کے سلائس انڈے، روسٹرسوس ، زیرہ پاڈور ،اولیو آئیل اور دودھ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس آمیزے سے آٹھ کباب بنائیں ۔ دس منٹ کے لئے فریج میں رکھیں اور اس کے بعد ان کبابوں کو گرل کریں یا فرائی کریں، یہاں تک کہ کباب اچھی طرح پک جائیں ۔ اب برگر بن کو ہلکا سا سینک کر ان میں مایونیز یا اپنی پسند کی کوئی سوس لگائیں، سلاد کا پتا اور ٹماٹر کا قتلہ رکھیں اور اوپر سے کباب رکھ کر سرو کریں ۔