مزدور کی خودکشی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ مزدور نے علاقہ ایل بی نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 33سالہ آر کرشنا کمار ساکن ناگول گذشتہ چند دنوں سے تنگدستی کا شکار تھا، ہفتہ کی شب کرشنا کمار کے بیوی اور بچے اس کے سسرال گئے ہوئے تھے کہ اس نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔