حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا، منی کنڈا علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ ہائی ٹیک سٹی میں ایک زیرتعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ رائے درگم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔