حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود سیتا رام باغ میں پیش آئے قتل کی واردات میں دو افراد بشمول ایک خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے 25 سالہ جو پیشہ سے مزدور تھا گذشتہ ایک سال سے علاقہ سیتا رام باغ میںکرایہ کے مکان میںمقیم تھا مقامی عوام کو اس کے مکان سے تعفن اٹھنے کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر انسپکٹر حبیب نگر مسٹر آر سنجے کمار کلوژ ٹیم کے ہمراہ پہنچے جہاں پر کمار اور ایک خاتون کی نعش کو مسخ شدہ حالت میں پایا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انہیں معلوم ہوا کہ قاتلوں نے ان کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا ہے ۔ کلوژ ٹیم کے ماہرین نے مقام وارادت سے اہم شواہد اکٹھا کئے ۔