نارائن پیٹ /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے روزگار طمانیت اسکیم میں جو ترمیمات لائی گئی ہیں وہ مزدور اور غریب افراد کی روزی روٹی چھین لینے کا سبب بنے گا اور کنٹراکٹروں کی چاندی ہوجائے گی ۔ مسٹر کے شیو کمار ریڈی ضلع ٹی آر ایس جنرل سکریٹری اور حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ٹی آر ایس انچارج نے نارئن پیٹ کے سٹیزن کلب میں مزدور تنظیموں کی جان بسے منعقدہ گول مے, اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا ا ظہار کیا ۔ مسٹر شیو کمار ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی روزگار طمانیت اسکیم میں جو ترمیمات لائی گئی ہیں اس کے غریب مزدور و پیشہ افراد پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ اس سے ان کا روزگار چھین جائے گی اور تمام سال مزدوروں کو روزگار فراہم نہیں ہوگا اور ا سسے درمیان کے کنٹراکٹروں اور دلالوں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور روزگار طمانیت اسکیم کی ترمیمات پر دستبرداری اختیار کرے اور تمام سال مزدوروں کو روزگار فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ مسٹر سی کرشنا ، انچارج حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی نے کہا کہ مودی سرکار غڑیب مزدوروں اور کسانوں کی بھلائی کی اسکیمات کو جاری رکھے ۔ مسٹر وینکٹ رام ریڈی سی پی ایم قائد نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اقدامات مخالف مزدور ہیں ۔ روزگار طمانیت اسکیم بحال کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔ اس گول میز اجلاس سی پی ایم قائدین گوپال ، کاشی ناتھ ، سی آئی ٹی یو ڈیویژن سکریٹری بال رام ضلع پریشد معاون رکن محمد غوث کے علاوہ ایم آر پی ایس قائدین نے بھی حصہ لیا۔ گول میز اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا کہ مرکزی حکومت پر دباؤ بنائے اور غریب مزدوروں کیلئے سال بھر طمانیت روزگار اسکیم کو برقرار رکھنے کیلئے ایک کل جماعتی مربوط لائحہ عمل بنایا ج ائے گا اور مطالبات کی عدم تکیل پر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔