مرے کی ٹورنمنٹ منتظمین پر شدید تنقید

واشنگٹن۔4 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے زخموں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے 11 ماہ بعد میدانوں میں واپسی کی ہے۔ واشنگٹن اوپن میں ان کا رومانیہ کے حریف سے میچ رات تین بجے ختم ہوا۔ وہ چار دن میں مجموعی طور پر آٹھ گھنٹے اور11منٹس میدان پر گذار چکے ہیں۔ ماریئس کو شکست دینے کے بعد انہوں نے مقابلے بعد منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں زخموں سے واپس آیا ہوں، میرا بدن اچھا محسوس نہیں کررہا۔ ایسے میں اگلے میچ میں شرکت کی توقع رکھنا ناانصافی ہوگی۔انہوں نے کہا اب مجھے علی الصبح سونے جانا ہے، کیا ممکن ہے کہ نیند پوری کرکے اگلے ہی دن کوارٹرفائنل کیلئے تیار ہوسکوں،اس قدر تاخیر ٹھیک نہیں۔