مرے کی نظریں ومبلڈن پر مرکوز

لندن ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنمنٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ11 تا 17 جون ہالینڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلا ایونٹ ہو گا۔مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا۔