لندن 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے اپنے دوسرے ومبلڈن خطاب کے لئے کل پہلحی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے حریف کھلاڑی میلوس راؤنک سے مقابلہ کریں گے۔ مرے جنھیں سیمی فائنل میں چیک جمہوریائی کھلاڑی ٹامس برڈک کے خلاف راست سیٹوں میں 6-3,6-3,6-3 کی آسان کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ راؤنک نے خطاب کے لئے پسندیدہ کھلاڑی راجر فیڈرر کو پانچ سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلہ میں 6-3,6-7,4-6,7-5,6-3 سے شکست دی۔