لندن ۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ جوس مورنہو کی کامیابی کے راز معلوم کرناچاہتے ہیں جنہوں نے آل انگلینڈ کلب خطاب میں غیر معمولی فتوحات حاصل کی ہیں ۔ مرے ومبلڈن کے آغاز سے قبل کھیلے جارہے کوئنس کلب ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں جائلس مُلر کے خلاف کامیابی کے لئے تین سیٹوں پر مشتمل سخت مقابلہ میں جدوجہد کی ہے ۔ تاہم وہ ومبلڈن سے قبل جوس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ 2013ء کے ومبلڈن چمپئن مرے کی ان دنوں جوس سے دوستی کافی گہری ہوئی ہے۔