لندن۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام )برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میدانوں کی شکایت کردی ہے۔ وہ بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جو میدان میں گھا س کی کمی اور دیگر سہولتوں سے خوش نہیں ہیں جبکہ ایک کھلاڑی نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ انہیں میدان پر ایک سراخ بھی نظر آیا تھا۔ کرسٹینا ملاڈینووچ ، فیبیو فوگنینی بھی میدان کی حالت پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں جس کو منتظمین نے رد کردیا۔