بارسلونا۔28 اپریل (سیا ست ڈاٹ کا م ) اینڈی مرے نے کہنی کے زخم سے چھٹکارا پانے کے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ عالمی نمبر ایک نے پری کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے فلسیانو لوپیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی،اینڈی مرے کی جیت کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ دریں اثناء نمبر سات سیڈ اسپین کے کرینو بسٹا کو حیران کن شکست ہوگئی۔ جاپان کے غیر معروف کھلاڑی یوایچی سگیتا نے کرینو بسٹا کو راست سٹوں میں شکست دی۔کلے کورٹ کے بادشاہ رافل نڈال کی فرنچ اوپن کی جانب شاندار پیش قدمی جاری ہے جیسا کہ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں برازیل کے دوترا سلوا کو راست سٹوں میں 6-1 ‘6-2 سے شکست دی۔