مریم نواز جمعہ 13 جولائی کو وطن واپس ہوں گی

لندن۔ 7 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ 13 جولائی کو پاکستان واپوں ہوں گی۔ احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحے کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوشش پر ان کے صفحے کے تحفظ کی سطح کو ’ سیمی پروٹیکٹڈ ‘ کرکے اس میں ترمیم کو مشکل کردیا ہے۔مریم نواز کے صفحے کی تاریخ پر نظرڈالی جائے تو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن اس میں ’مجرم‘ اور ’چور‘ جیسے الفاظ شامل کرنے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1973 ء کے بجائے 1960ء کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ان کوششوں کے بعد وکی پیڈیا نے مریم نواز سے متعلق صفحے کا درجہ سیمی پروٹیکٹڈ کردیا کیونکہ یہ ’زندہ افراد کی زندگی کی پالیسی‘ کی خلاف ورزی ہے۔وکی پیڈیا کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد اب نئے صارفین کے لیے ان کے صفحے میں ترمیم کرنا مشکل ہوجائے گا۔

مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری
اسلام آباد۔ 7 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ الیکشن لڑنے کے لئے متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔مریم نواز این اے 127 سے اور پی پی 173 سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں مگر ایون فیلڈ کا فیصلہ آنے کے بعد نااہل ہو جانے کی صورت میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔این اے 127 سے علی پرویز مریم نواز کے کورنگ اُمیدوار تھے جبکہ پی پی 173 سے عرفان شفیع کھوکھر مریم نواز کے کورنگ امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127 (لاہور) سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔دوسری جانب پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔