شمس آباد 26 نومبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ اور شمس آباد آر ٹی سی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں گرکر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سیتندر کمار سنگھ 28 سالہ متوطن بہار گگن پہاڑ میں واقع میناکشی پیپر ملز میں لیبر کی حیثیت سے کام کررہا تھا جو ٹی بی کا مریض تھا۔ 23 نومبر کو دوپہر وہ کھانستے ہوئے بور پر گر گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالہ کردی۔