کریم نگر میں منعقدہ پروگرام سے کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری دواخانوں کو آنے والے مریضوں کو معیاری اور عاجلانہ طور پر طبی خدمات فراہم کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ہدایت کی ۔ چہارشنبہ کو ڈسٹرکٹ سیول ہاسپٹل کی کلکٹر نے تنقیح کی اور کہا کہ ضلع مستقر کے ہی نہیں بلکہ ضلع کے کوئی بھی مقام سے علاج کیلئے آنے والوں کو طبی عملہ دستیاب رہ کربہتر طبی خدمات فراہم کریں ۔ ڈینگو ، ملیریا ، وائرل بخار و دیگر وجوہات کی وجہ سے دواخانے کو آرہے ہیں ان کو معیاری طبی سہولیات فراہم کریں ۔ خون کی کمی یا پلیٹلیٹیں کی کمی کے مریض دواخانے کو رجوع ہونے پر درکار خون فراہم کریں ۔ بخار کے کم ہونے تک‘ بیماری سے مکمل شفاء ہونے تک نگرانی میں رکھیں ۔ مریضوں سے کلکٹر بات کرتے دریافت کیا کہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے‘وقت پر دوائیں کھارہے ہیں ، ادویات وقت پر لے رہے ہیںجیسی چیزیں دریافت کی ۔ او پی ، اِن پیشنٹ وارڈس کا کلکٹر نے معائنہ کیا ۔ اور دواخانے میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور تعمیری کام کو آنے والے ماہ کی 25 تاریخ تک مکمل کر کے عمارت حوالے کرنے انجینئرنگ عہدیداران کو ہدایت کی ۔ مریض زیادہ تعداد میں دواخانے کو آرہے اس وجہ سے تعمیری کام میں سرعت پیدا کر کے ہدایت کی ۔ موجودہ کچن روم ، میڈیکل ملازمین یونین کے روم کو دواخانے کے احاطہ دوسری جگہ پر منتقل کر کے 30 بستروں کے روم کی تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔ ہنگامی حالات میں خدمات انجام دے رہے لیاب ٹیکشنس میں سے دونوں کو ڈیپوٹیشن پر دو ماہ کیلئے ان کی خدمات سے استفادہ کریں ضلع کوآرڈنیٹر کو ہدایت کی اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر راجیشم ، DCHU ڈاکٹر اشوک کمار ، طبی عملہ و انجینئرنگ عہدیداران نے شرکت کی ۔