سرکاری دواخانہ نظام آباد میں ڈاکٹروں سے کلکٹر کی بات چیت
نظام آباد۔/28 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن راؤ نے آج سرکاری دواخانہ کا اچانک معائنہ کیا اور یہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے خواہش کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ مسٹر رام موہن راؤ نے عوام کی تائید حاصل کرتے ہوئے سماجی بھلائی کے لئے اقدامات کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ 2013 میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء ہاوز سرجن کی حیثیت سے کام کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ضلع کے میڈیکل کالج کے پہلے میڈیکل بیاچ میں سہولتیں نہ ہونے کے باوجود صدفیصد نتائج حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ طبی شعبہ بہترین شعبہ ہے اور عوام کی خدمت کرنے کی عوام کی تائید حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ سپرنٹنڈنٹ مسٹر راملو نے بتایا کہ تدریسی عملہ نہ ہونے کے باوجود موجودہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے شب و روز محنت کرتے ہوئے طلباء نے صد فیصد نتائج حاصل کئے اور پروفیسرس طبی سہولتیں انجام دیتے ہوئے تدریسی ذمہ داریوں کو بھی انجام دیا ہے۔ صد فیصد نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اندرا کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے۔