مریضوںکی عیادت وخدمت سنت نبویﷺ

کرنول8 ۔جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مریضوںکی عیادت وخدمت سنت نبویؐ مریض کی عیادت سے تزکیۂ نفس کے ساتھ ساتھ خداکاخوف نصیب ہوتاہے،مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ خدمت خلق کواہمیت دیں،اخلاق حسنہ بھی ضروری۔ان خیالات کااظہارحافظ عبداللہ نے کیا۔صفاء بیت المال شاخ کرنول کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالحق یونانی ہاسپٹل کی غریب مریض خواتین میںساڑیاںتقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرصدرصفا ء بیت المال شاخ کرنول حافظ عبداللہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوںکی عیادت کرنااوران کی خدمت کرناہمارے آقامحمدؐکی سنتوںمیںشامل ہے،انہوں نے کہاکہ تاجدارمدینہ محمدؐمریضوںکی عیادت کرتے اوران کی خدمت کرتے،مریضوںکے غم خوارمحمدؐکی سنتوںپرعمل پیراہوناآخرت کے دن نجات کاباعث ہے۔انہوں نے مسلمان بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ پیغمبرؐ کی سنتوںپرعمل کریں۔غریبوں،یتیموں،بیواؤںاوربوڑھوںکی خدمت کریں۔اس موقعہ پرصفا کے ذمہ داران حافظ نوراحمد،حافظ سلیم الرحمن ،حافظ سیدفاروق باشاہ اورحافظ امتیازاحمد،حافظ سجادکے علاوہ پرنسپال ڈاکٹرعبدالحق یونانی میڈیکل کالج وہاسپٹل ڈاکٹر سیدمحبوب باشاہ ،آرایم اوواسسٹنٹ پروفسرڈاکٹراقبال حسین ،پروفسرڈاکٹرمیرزین العابدین خاں اوراسسٹنٹ پروفسرڈاکٹرسرفرازنواز موجودتھے۔