مریخ کیلئے یو اے ای مشن

دبئی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے مریخ مشن کا اعلان کیا ہے تاکہ اس سیارہ کی تحقیق کی جاسکے۔ اس مشن کو الامل (امید) کا نام دیا گیا ہے اور افتتاحی پروگرام میں نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد نے شرکت کی۔ اس مہم کے تحت 2021ء میں تحقیقاتی سفر کا آغاز ہوگا۔ امارات مارس مشن پراجکٹ کے منیجر عمران شراف نے بتایا کہ ہمارے اس مشن کا مقصد مریخ کے ماحول کی حقیقی تصویر پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150 انجینئرس اور سائنسدانوں پر مشتمل امارات کی ٹیم اس مشن کیلئے کام کرے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مریخ کے سفر کیلئے تقریباً 7 ماہ درکار ہوں گے۔ تحقیقاتی عمل میں جمع کیا جانے والا ڈاٹا تمام 200 یونیورسٹیز اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کیلئے دستیاب رہے گا۔