مریال گوڑہ ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : قانون ساز کونسل گریجویٹ زمرے کے تحت اضلاع ورنگل ، کھمم ، نلگنڈہ کے انتخابات کا صبح آٹھ بجے مریال گوڑہ میں موجود 9 پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا آغاز ہوا ۔ اس مرتبہ کانگریس کی جانب سے ٹی ملنا ، ٹی آر ایس کی جانب سے پی راجیشور ریڈی بی جے پی امیدوار رام موہن راؤ نے انتخابات میں حصہ لیا ۔ قانون ساز کونسل کے اس انتخابات میں ٹی آر ایس اور کانگریسی امیدوار کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ رائے دہندوں کے رجحان کو دکھتے ہوئے یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ اس مقابلہ میں ٹی آر ایس امیدوار کو کانگریسی امیدوار کے مقابلہ میں تھوڑی سی برتری دکھائی دے رہی ہے ۔ گریجویٹ ووٹرس مریال گوڑہ ، ڈیویژن کے حضور نگر ، ناگرجنا ساگر ، پدا ورا ہالیہ ، نڈوانور ، تیرارم ، ویمل پلی دامرچرلہ ، نیرڈچرلہ ، گرڈ پلی منڈلس میں اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ۔ پولنگ کے اختتام تک مریال گوڑہ ڈیویژن میں 47 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مریال گوڑہ نے سندیپ کی نگرانی میں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔ آر ڈی او کشن راؤ نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دئیے ۔۔