نلگنڈہ۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ 29 مارچ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے امیدوار کی نرسمہا ریڈی کی تائید میں مریال گوڑہ مستقر پر انتخابی جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے۔ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت پر آمدورفت متاثر ہونے کے پیش نظر ضلع مہتمم پولیس نے ٹریفک کے رخ کو دوسری طرف موڑد یا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مریال گوڑہ سے گنٹور جانے والی ٹریفک کو سوریا پیٹ وجئے واڑہ کی طرف ، مریال گوڑہ سے گنٹور جانے والی ٹریفک کو ناگرجنا ساگر ، ماچرلا سے گنٹور روانہ کیا جائے گا اور مریال گوڑہ سے حیدرآباد اور نلگنڈہ کی طرف آنے والی ٹریفک کو نیروڈوچرلہ، گریڈے پلی سے سوریا پیٹ روانہ کیا جائے گا۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ 29مارچ کو منعقد شدنی جلسہ عام کیلئے معقول صیانتی انتظامات کیلئے ڈی ایس پی مریال گوڑہ مسٹر سرینواس کی نگرانی میں خصوصی ٹیم متعین کی گئی ہے۔