مریال گوڑہ میں اردو میڈیم طلبہ کیلئے اسکالر شپس کی منظوری

مریال گوڑہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج مریال گوڑہ اردو میڈیم کے پانچ طالبات اسریٰ بیگم، نیہاپروین، ثنا تبسم، آسیہ فردوس اور سعید النساء جبین کو مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والی سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت تیس ہزار کی اسکالر شپ کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ یہ اسکالر شپ ڈگری کے تین سالہ کورس کے لئے تین سال دی جاتی ہے۔ گورنمنٹ جونیر کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے وہ طلباء و طالبات جنہوں نے سال دوم میں امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہو ان کو اس اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے ان طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال سے گورنمنٹ جونیر کالج اردو میڈیم کے طالبات اس اسکالر شپ کیلئے منتخب ہوتے آرہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج گوپال کرشنا، لکچررس سیدناصر الدین، امتہ المجید زکریا، محمد عبدالنعیم، سلیمہ بیگم، محمد اقبال، انیتا، وینکٹ نائیک، پروین، ملیا، سنجیو ریڈی نے طالبات کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ طلباء مستقبل میں بھی اسی طرح کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔