مرہٹواڑہ کے علاقائی کاموں میں سرعت پیدا کرنے کامطالبہ

مرکزی وزیر نتین گڈکری سے مختلف قائدین کی نمائندگی

دیگلور /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مراٹھواڑہ کرناٹک اور تلنگانہ کے علاقائی ہائی ویز کی تعمیری کاموں کے علاوہ بین الریاستی میجر تالاب ( پراجکٹس ) کے تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کرنے بابت مرکز سے فی الفور خطیر رقومات و فنڈس کی اجرائی کیلئے تلنگانہ ، کرناٹک کے ایم پی صاحبان دیگلور کے شیوسینا ایم ایل اے ، بی جے پی کے ضلعی صدر اور ایم ایل سی نے مرکزی وزیر مسٹر نتین گڈکری سے نئی دہلی میں چہارشنبہ و جمعرات 14 فروری کو بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے مرٹھواڑہ علاقہ کی ترقی پر زور دیا ہے ۔ جس میں سب سے اہم قومی شاہراہ ایڑشی ، ریناپور اودگیر ، دیگلور ، آدم پور ، سگرولی ، بودھن سے نظام آباد نیشنل ہائی وے نمبر 63 کو منظوری مل کر عرصہ ہوگیا ہے لیکن روڈ کا باقاعدہ طور پر کام شروع نہ ہونے کے باعث عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ جبکہ لینڈی بین الریاستی میجر آبپاشی پراجکٹ یہ 1987 میں منظور شدہ ہے ۔ لیکن ریاستی اور مرکزی فنڈس کی عدم فراہمی کے باعث ڈیم کی تعمیر ہنوز ادھوری رہ گئی ہے جبکہ حکومت تلنگانہ نے اپنیحصے کی خطیر رقم حکومت مہاراشٹرا کے تفویض جبکہ ممتاز وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے دور حکومت میں ہی ادا کرچکی ہے ۔ ہنوز پانی سے ریاست تلنگانہ محروم ہے ۔ اب آج اس پراجکٹ کی لاگتی تخمینہ تقریباً 885 کروڑ روپئے سے متجاویز کرگیا ہے ۔ ڈیم کی تعمیر جوں کی توں دھری رہ گئی ہے ۔ لہذا اس بین الریاستی میجر پراجکٹ کو پرائم منسٹر کرشی سنپچن یوجنا میں شامل کیا جائے اور فی الفور فنڈس مہیا کی جاکر مکھیر ، دیگور ، مدنور نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے خشک سالی سے متاثرہ اراضیات کی سنچائی اور پینے کے صاف پانی کے نظام کیلئے موثر تعمیر پر زور دیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے قومی شاہراہ و ٹرانسپورٹ مسٹر نتین گڈکری نے میورنڈمس کو قبول کرتے ہوئے عاجلانہ طور پر فنڈس کی فراہمی کا اس وفد کو معقول تیقن دیا ہے ۔ اس وفد میں مسٹر بی بی پٹیل ( ایم پی ظہیرآباد ) مسٹر کھوبا ( اوراد کرناٹک ) ایم پی کرناک مسٹر سبھاش سابنے ( ایم ایل اے ) دیگلور مسٹر رام پٹیل راتولی کر ( ایم ایل سی و صدر ضلع ناندیڑ بی جے پی ) نے موثر نمائندگی کی ہے ۔ یہ بات مسٹر سبھاش سابنے، ایم ایل اے دیگلور نے ہمارے نمائندہ قاضی انصار علی ارمان کو دہلی سے راست فون کرکے بتلائی ہے ۔